قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے

by Other Authors

Page 64 of 145

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 64

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) به بنایا گیا تو اللہ تعالیٰ نے آپکومکہ سے دو اڑھائی سو میل دور یثرب (مدینہ منورہ) کی طرف ہجرت کر جانے کا حکم دیا۔اگر آپ چاہتے تو مکہ والوں کے مظالم کو بزور طاقت روک سکتے تھے اور اس کا ثبوت آپ کے صحابی حضرت عبد الرحمن بن عوف کی وہ روایت ہے جو گزر چکی ہے۔جب حضور ملی پیام اور آپکے مظلوم صحابہ مدینہ پہنچ گئے تو کفار مکہ کو چاہئے تھا کہ وہ امن اور سکون سے خود بھی جیتے اور مسلمانوں کو بھی جینے دیتے مگر افسوس ایسا نہ ہو وہ اعلی قسم کی تلوار میں لیکر مسلمانوں کی گردنیں اتارنے کے لئے میثرب کی طرف چل پڑے اور ایک ہزار (1000) لشکر کا مقابلہ تین سو تیرہ (313) ایسے نہتے مسلمانوں سے ہوا جو بے چارے اپنے گھر بار کو چھوڑ کر ایک ڈیڑھ سال پہلے مدینہ آئے تھے اور یہ مظلوم ابھی تو اپنے پاؤں پر کھڑے بھی نہ ہوئے تھے اور اُنکے سروں پر چھت بھی نہیں تھی کہ انکی گردنیں کاٹنے کے لئے مکہ کے ظالم بدر کے میدان میں پہنچ گئے۔مسلمانوں نے چند تلواروں ، ڈنڈوں اور لاٹھیوں سے اُن کا مقابلہ کیا اور اللہ تعالیٰ نے اُنکی غیر معمولی تائید و نصرت فرمائی اور آنحضرت مصلای یتیم اور آپکے صحابہ کو جنگ میں نمایاں فتح نصیب ہوئی۔اس جنگ سے بھی کفار مکہ نے سبق نہ سیکھا اور انتقام لینے کے لئے مسلمانوں پر پہر در پہ حملہ آور ہوتے رہے۔آنحضرت 64