قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے

by Other Authors

Page 63 of 145

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 63

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) لانے والوں پر ظلم کا سلسلہ شروع کر دیا ، اُنکو دکھ اور اذیتیں پہنچانے میں لذت محسوس کرنے لگے۔اسلام قبول کرنے والوں میں سے ایک بلال بن رباح تھے۔دو پہر کے وقت جبکہ اوپر سے آگ برستی اور مکہ کا پتھریلہ میدان بھٹی کی طرح تپ رہا ہوتا تھا۔اُنکو باہر لے جا کر لیٹا دیتے اور بڑے بڑے گرم پتھر انکے سینے پر رکھ کر انکو مجبور 9966 کیا جاتا کہ وہ اسلام سے تائب ہو جائیں مگر وہ ہمیشہ احد احد ( یعنی اللہ ایک ہی ہے) کہتے رہے اور ان مظالم کو بڑے صبر اور حوصلہ کے ساتھ برداشت کرتے رہے انہی کی طرح چند دوسرے افراد جنہوں نے اسلام کو قبول کیا اُن میں ابو فقہیہ ، عامر بن فہیرہ وغیرہ شامل تھے۔انکو بھی انتہائی دکھ اور اذیتیں دی جاتی رہیں مگر یہ سب ان مصائب کو بڑے صبر و تحمل سے برداشت کرتے رہے۔اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر مکہ کی خواتین نے بھی اسلام قبول کرنا شروع کر دیا۔اُن میں سے لبینہ، زنیرہ ،سمید پر کفار مکہ نے اتنے مظالم ڈھائے کہ مکہ کے گردونواح کے پہاڑوں کو بھی اُن کی چیچنوں پر ترس آجا تا ہوگا۔اگر انکو قوت گویائی حاصل ہوتی تو وہ بھی کہتے اے ظالموں ! اب بس کرو ظلم وستم اپنے انتہاء کو پہنچ گیا ہے۔جب مظالم برداشت کرتے کرتے تیرہ (13) سال گزر گئے اور حضور سالی اینم کو قتل کرنے کے لئے انتہائی خطر ناک 63