قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے

by Other Authors

Page 62 of 145

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 62

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) جواب میں یہی مؤقف ہوگا کہ یہاں ان مظلوموں کو اپنے دفاع کا پوراحق تھا۔یہی وہ حق ہے جس پر دشمنان اسلام گزشتہ چودہ صدیوں سے اعتراض کرتے چلے آرہے ہیں۔اب ان آیات کی مزید وضاحت تحریر ہے۔وضاحت درخواست دہندہ نے اپنی درخواست میں جو آیات درج کی ہیں اسکی تشریح سے پہلے اس آیت اور اسی کے تسلسل میں مذکورہ بعض دوسری آیات کا تاریخی پس منظر تحریر کرنا مناسب معلوم ہوتا ہے۔ان آیات کا تاریخی پس منظر یہ ہے کہ آنحضرت صلی یہ تم پر ایک اندازے کے مطابق 20 اگست 610ء کو قرآن مجید کے نزول کی ابتداء ہوئی اور اسکے ساتھ آپ صلی یا یہ تم نے اہل مکہ کو قبولیت اسلام کی دعوت دینے کا آغاز کیا۔شرک و ظلم نیز گناہوں کی آلودہ زندگی سے نجات پانے کی طرف بلا یا اور انہیں پاک صاف زندگی گزارنے کی تحریک کی اس میں حضور سالم کا اپنا ذاتی کوئی فائدہ نہیں تھا بلکہ اہل مکہ کی ہی فلاح و بہبود گی مقصود تھی۔اہل مکہ میں سے جو جو اسکی افادیت کو محسوس کرتا جا تا و ہ اسلام قبول کرتا چلا جاتا تھا اور دوسری طرف قریش مکہ کی اکثریت نے حضور صلی اسلم اور آپ پر ایمان 62