قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 60
قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) ذیل میں درخواست دہندہ کی طرف سے پیش کردہ آیات کا عربی متن، اس کا ترجمہ اور پھر وضاحت پیش ہے: اعتراض آیت نمبر : (a)2 ج ط فَإِذَا انْسَلَخَ الْأَشْهُرُ الْحُرُمُ فَاقْتُلُوا الْمُشْرِكِينَ حَيْثُ وَجَدْتُمُوهُمْ وَخُذُوهُمْ وَاحْصُرُوهُمْ وَ اقْعُدُوا لَهُمْ كُلَّ مَرْصَدٍ فَإِنْ تَابُوا وَ أَقَامُوا الصَّلوةَ وَ اتَوُا الزَّكوةَ فَخَلُّوْا سَبِيْلَهُمْ إِنَّ الله غَفُورٌ رَّحِيمُ ) ( سورۃ التوبہ،سورۃ نمبر 9 آیت نمبر 5) ترجمہ: پس جب حرمت والے مہینے گزرجائیں تو جہاں بھی تم (عہد شکن ) مشرکوں کو پاؤ تو اُن سے لڑو اور انہیں پکڑو اور ان کا محاصرہ کرو اور ہر کمین گاہ پر اُن کی گھات میں بیٹھو۔پس اگر وہ تو بہ کریں اور نماز قائم کریں اور زکوۃ ادا کریں تو ان کی راہ چھوڑ دو۔یقیناً اللہ بہت بخشنے والا ( اور ) بار بار رحم کرنے والا ہے۔60 60