قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 55
قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات ) مسلمان چھوٹا جہاد کریں گے تو اللہ تعالی کا وعدہ ہے وَ اِنَّ اللهَ عَلَى لا نَصْرِهِمْ لَقَدِيرُ (سورۃ المج، سورۃ نمبر 22 آیت نمبر (40) یقینا اللہ ان کی مدد پر پوری قدرت رکھتا ہے، آج کے جو مسلمان اور ان کے مولوی جہاد ، جہاد کا نعرہ لگا کر معصوم انسانوں کو قتل کرتے اور کرواتے ہیں۔اس کا اس جہاد سے دور کا بھی تعلق نہیں ہے جسے قرآنی جہاد کہا جاتا ہے۔اگر یہ قرآنی جہاد ہوتا تو ضرور اللہ تعالی انہیں اپنے وعدہ کے مطابق غلبہ عطا کرتا۔پچھلے ایک سو سال میں ان کی ہر میدان میں شکست و ہزیمت اس بات کا واضح اشارہ ربانی ہے کہ یہ قرآن کا جہاد نہیں۔اگر یہ وہ ہوتا تو انہیں ضرور فتح نصیب ہوتی۔پھر سیدنا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا واضح فرمان ہے مسلم و مومن وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے لوگوں کے جان و مال محفوظ رہیں۔اگر آج اپنے آپ کو مسلمان مومن کہلانے والوں کے ہاتھوں سے کہیں معصوم انسانوں کا قتل ہوتا ہے تو وہی بتا ئیں کہ اس فرمان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا مطلب ہے؟ پس ثابت ہوا کہ حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق مسلمان اور مومن تو ایسا کرے گا نہیں۔اگر کوئی کرتا ہے تو پھر وہ اسلام دشمن طاقتوں کے اشارے پر اسلام اور حقیقی مسلمانوں کو بدنام کرنے کے لئے ایسا کر رہا ہوگا۔یہ بات بھی درست 55