قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے

by Other Authors

Page 52 of 145

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 52

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) پر اسکی ظاہری و معنوی حفاظت کا فریضہ ادا کیا اور عصر حاضر میں حضرت مرزا مسرور احمد نصرہ اللہ نصراً عزيزاً یہ فرض انتہائی خوش اسلوبی سے ادا فرمارہے ہیں۔اب تک جماعت احمدیہ مسلمہ 100 سے زائد زبانوں میں مکمل قرآن مجید کا یا اسکی منتخب آیات کا ترجمہ شائع کر چکی ہے۔بھارت کی مندرجہ ذیل زبانوں میں قرآن مجید کا مکمل ترجمہ مع عربی متن قادیان ( پنجاب ) سے شائع ہو چکا ہے اور وہ زبانیں یہ ہیں۔1۔اردو، 2۔ہندی، 3۔انگریزی ،4۔پنجابی ، 5۔ڈوگری ، 6۔بنگلہ ، 7 - اُڑیہ، 8 آسامی ، ، 10۔ملیالم ،11۔تامل ، 12 - کنر ، 13۔مراٹھی، 14۔گجراتی ،15۔تیلگو،16۔کشمیری ان تراجم کی اشاعت کا مقصد یہ ہے کہ ہر انسان ترجمہ کی مدد سے کسی حد تک مفاہیم قرآن اور اس کے معارف کو سمجھ لے کہ اس کے لئے اس میں کیا روحانی ، دینی پیغام دیا گیا ہے اور ہزاروں لوگ اس سے فائدہ اٹھارہے ہیں۔الحمد للہ علی ذالک۔جماعت احمد یہ اور عقیدہ جہاد: حضرت محمدسال یا پی ایم نے یہ پیشگوئی فرمائی تھی کہ میں امت محمدیہ میں جس مسیح کی آمد (بعثت) کی بشارت دے رہا ہوں وہ منکم “مسلمانوں میں سے ہی ایک فرد ہو گا اور وہی امام مہدی ہو گا۔آپ نے فرمایا وَلَا المَهدِى الأعيسى ابنُ 52 62