قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے

by Other Authors

Page 51 of 145

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 51

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) اسلام پر معاندین کی طرف سے اعتراضات کا یہ سلسلہ جاری تھا کہ حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی علیہ السلام نے ان اعتراضات کے رڈ و تردید کے لئے ( 1884ء تا 1880 ء میں اپنی معروف کتاب براھین احمدیہ تصنیف فرمائی۔البراهين الاحمديه على حقيت كتاب الله القرآن والنبوة المحمدية - اس کتاب میں آپ نے مخالفین اسلام کو مخاطب کرتے ہوئے تحریر فرمایا کہ میں نے جس قدر قرآن مجید کی حقیت (اسکے حق ہونے ) پر دلائل تحریر کئے ہیں اگر کوئی اپنی الہامی کتاب میں سے آدھے یا تہائی یا چوتھائی یا پانچواں حصہ نکال کر تحریر کر دے یا اگر میری کتاب میں تحریر شدہ دلائل کو نمبر وار توڑ دے تو بلا تامل اپنی جائیداد جو دس ہزار روپے کی ہے اسکے حوالہ کر دوں گا۔اور اس کا جائزہ تین ججز لیں گے۔اور انہی کا فیصلہ آخری ہو گا۔یہ وہ پہلا دفاع تھا جو آپ علیہ السلام نے قرآن مجید کا فرمایا بعد ازاں قرآن مجید پر ہونے والے اعتراضات کے دندان شکن اور تسلی بخش جوابات دینے اور اس کی ظاہری و معنوی محافظت کا سلسلہ آپکی وفات تک جاری رہا۔بعد ازاں ہر دور میں آپکے خلیفہ (جانشین ) نے دفاع قرآن مجید اور اسکی تبلیغ واشاعت 51