قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے

by Other Authors

Page 50 of 145

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 50

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) مجید کی سربلندی کے لئے خدمات انجام دی ہیں اسکی وضاحت انتہائی اختصار سے درج ذیل ہے۔انیسوی صدی کے آخر اور بیسویں صدی کے شروع میں ہندوستان پر برطانوی سامراج کی حکومت تھی اس دور میں مخالفین اسلام کی طرف سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اور آپ پر نازل ہونے والے قرآن مجید کو شدید اعتراضات کا نشانہ بنایا جارہا تھا اور ان اعتراضات کی وجہ سے بہت سے مسلمان اسلام سے بددل ہوکر عیسائیت کی آغوش میں چلے گئے تھے اور اس زمانہ کے حالات کو دیکھ کر ایسا لگتا تھا کہ شاید اسلام اب زیادہ دیر اس ملک میں قائم نہیں رہ سکے گا اس زمانہ کے شعراء کی شاعری سے بھی اندازہ ہوتا ہے مشہور شاعر الطاف حسین حالی (1914-1837) نے 1879 میں اپنی مسدس میں لکھا کہ: ربادین باقی نہ اسلام باقی اک اسلام کا رہ گیا نام باقی پھر ملت اسلامیہ کی ایک باغ سے تمثیل دیتے ہوئے لکھتے ہیں کہ : پھر اک باغ دیکھے گا اجڑ اسراسر جہاں خاک اڑتی ہے ہرسو برابر یہ آواز پیہم وہاں آ رہی ہے کہ اسلام کا باغ ویران یہی ہے 50 60