قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 46
قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) قرآن مجید کی ظاہری اور معنوی حفاظت کے لئے ہر ہجری صدی کی ابتداء میں اللہ تعالی کسی مجد دکو بھیجتارہا جو کہ قرآن مجید کی صحیح تعلیمات دنیا کے سامنے پیش کرتا رہا۔حضور علیہ السلام نے یہ بھی پیشگوئی فرمائی تھی کہ چودھویں صدی ہجری کی ابتداء میں اللہ تعالیٰ ایک ایسے مجددکو بھیجے گا جو اس امت کا مسیح موعود ہوگا اور وہ سورۃ الجمعہ کی پیشگوئی کے مطابق سید نا محمد مصطفی صالی اسلام کی بعثت ثانیہ کا مظہر ہوگا۔جماعت احمدیہ مسلمہ کے عقیدے کے مطابق وہ موعود شخص حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی علیہ السلام ہیں آپ نے اللہ تعالیٰ کے حکم سے چودھویں صدی ہجری کے چھٹے سال مورخہ 20 رجب 1306ھ بمطابق 23 مارچ 1889 کو جماعت احمدیہ مسلمہ کا قیام فرمایا اور پہلے روز 40 افراد بیعت کر کے اس مبارک جماعت میں شامل ہوئے تھے بعد ازاں روز بروز اس تعداد میں اضافہ ہوتا چلا گیا۔الحمد للہ اس وقت 212 ملکوں میں جماعت احمدیہ مسلمہ کا قیام ہو چکا ہے اور روز بروز یہ ہر جہت سے ترقی کر رہی ہے۔حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی علیہ السلام نے الہی تفہیم کے مطابق یہ اعلان بھی فرمایا کہ: اللہ تعالیٰ نے اپنے وعدہ کے موافق کہ إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِكْرَ وَإِنَّا 46