قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 45
قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) جماعت احمدیہ مسلمہ اور خدمت قرآن جماعت احمدیہ مسلمہ کا تعارف: اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کی ظاہری اور معنوی حفاظت اور نگہبانی کے لئے سید نا محمد ال السلام کی وفات کے بعد خلافت راشدہ کا مبارک نظام جاری فرمایا اور جب یہ نظام باقی نہ رہا تو آنحضرت صالی ایم کی ایک پیشگوئی کے مطابق مجددین کی بعثت کا سلسلہ شروع ہوا۔حدیث شریف میں آیا ہے: عن أبي هريرة رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللهَ يَبْعَثُ لِهَذِهِ الْأُمَّةِ عَلَى رَ أَسِ كُلِّ مَا ئَةِ سَنَةٍ مَنْ تُجَدِّدُلَهَا دِينَهَا۔۔(ابو داود جلد 2 صفه 212 كتاب الملاحم باب ما يذ كرنى قرن المائة۔ترجمہ: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت سلیم نے فرمایا کہ اس امت کے لئے ہر صدی کے سر پر ایک مجدد مبعوث فرمایا کریگا جو آکر دین کی تجدید کریگا۔45