قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے

by Other Authors

Page 22 of 145

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 22

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) اعلان نبوت کے پانچویں یا چھٹے سال اسلام میں شامل ہوئے تھے آپ کے مشرف بہ اسلام ہونے سے قبل 40 مرد اور 11 عورتیں اسلام میں شامل ہو گئے تھے۔یعنی کل مسلمانوں کی تعداد 51 افراد پر مشتمل تھی۔( بحوالہ مشکوة اسماءالرجال ) حضرت عمر رضی اللہ عنہ اپنے گھر سے حضور سیل این پیام کوقتل کرنے کے لئے نکلے تھے۔راستے میں کسی نے انکو کہا آپ کی بہن فاطمہ اور بہنوئی مسلمان ہو گئے ہیں چنانچہ حضرت عمرا اپنی بہن کے گھر پہنچے تو بہن نے صحیفہ قرآن چھپادیا۔اس پر حضرت عمر نے اپنی بہن کو کہا۔وَقَالَ لِأُخْتِه أَعْطِينِي هَذِهِ الصَّحِيفَةَ۔(سیرۃ ابن ھشام، باب اسلام عمر بن خطاب الجز اصفحہ 41) قارئین کرام غور کیجئے نزول قرآن کے آغاز پر ابھی پانچواں یا چھٹا سال تھا اسوقت تک نازل شدہ قرآن صحیفہ کی شکل میں حضرت عمر کی بہن فاطمہ کے پاس تھا اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ قرآن مجید کے نام سے بہت سے نسخے صحابہ کرام نے اپنے پاس لکھے ہوئے تھے۔حضرت عثمان نے اپنے دور خلافت میں یہ محسوس کیا کہ اصل قرآن وہی ہوگا جو اصل 22