قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے

by Other Authors

Page 21 of 145

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 21

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) چنانچہ جس بخاری کی حدیث کا معترض نے حوالہ دیا ہے اس میں مذکور ہے کہ اصل قرآن حضرت حفصہ کو واپس کر دیا اور اصل الفاظ یہ ہیں کہ : ردَّ عُثْمَانُ الضُّعُفَ إِلى حَفْصَةً وَ اَرُ سَلَ إِلَى كُلِّ أُفُقٍ يَمُصْحَفٍ مِمَّا نَسَخُوا وَ أَمَرَ بِهَا سِوَاهُ مِن الْقُرْآنِ فِي كُلِّ صَحِيفَةِ أَوْ مُصْحَفِ إِنْ تُحَرِّ صحیح البخاری۔کتاب التفسیر۔باب جمع القرآن ) ق۔ترجمہ اصل نسخہ حضرت حفصہ کو واپس کر دیا۔پھر نقل شدہ نسخوں سے ایک ایک نسخہ ہر علاقے میں بھیج دیا گیا۔حکم دیا کہ اصل نسخہ قرآن کے علاوہ جو کسی کے پاس ہے قرآن کے نام سے لکھا ہوا ہے اُسے جلا دیا جائے۔اعتراض نمبر 4 حضرت عثمان نے اس قرآن کے نام پر بنائے جانے والے نسخوں کو جلانے کا حکم دیا ؟؟ جواب : تاریخ اسلام سے علم ہوتا ہے کہ صحابہ کرام نزول قرآن کی ابتداء سے ہی ذاتی طور پر قرآن مجید کو لکھتے جاتے تھے اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ 21