قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے

by Other Authors

Page 15 of 145

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 15

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) اعتراض نمبر 2: معترض نے صحیح بخاری کی بعض احادیث کے حوالے سے تحریر کیا ہے کہ آنحضرت صال السلام کے بعد چار صحابہ جو حضور صلی یا ایلم کے پیغام سے واقف تھے یہی چار انصار تھے جنہوں نے قرآن کریم کو جمع کیا اور پھر حضرت ابو درداء کا ذکر کیا ہے۔(ختم شد) جواب : معترض کے اعتراض کے جواب میں تحریر ہے کہ حضرت محمد صالی پی ایم کی زندگی کے آخری ایام میں ایک شخص مسیلمہ کذاب) نامی نے نبوت کا اعلان کر دیا اور حضور صلی پانی کی وفات کے بعد مملکت اسلامیہ سے بغاوت کر دی۔یہ شخص یمامہ کا رہنے والا تھا جب اسکی بغاوت کا اثر وسیع ہونے لگا اور یہ فتنے کا موجب بنے لگا تو حضرت ابو بکر نے اسکی سرکوبی کے لئے حضرت خالد بن ولید کو تیرہ ہزار (13000) مسلمانوں کا لشکر دیگر روانہ فرمایا۔مسیلمہ کذاب نے اپنے چالیس ہزار (40000)عسکریوں کے ساتھ خالد بن ولید کے لشکر کا مقابلہ کیا اور فریقین میں گھما سان کی جنگ ہوئی اور اس جنگ میں بہت سارے صحابہ شہید ہو گئے۔ان میں سے بہت سے قرآن مجید کے حافظ اور قاری تھے۔بخاری میں روایت ہے کہ حضرت زید بن ثابت بیان کرتے ہیں کہ اس حادثہ کے بعد حضرت ابوبکر نے مجھے اپنے پاس 15