قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 11
قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) حفاظت قرآن بذریعہ جبریل علیہ السلام : پھر اللہ تعالیٰ نے حفاظت اور حد درجہ احتیاط کے مدنظریہ طریق بھی اختیار فرمایا کہ ہر رمضان میں جتنا قرآن مجید نازل ہوا کرتا تھا حضرت جبریل اور سید نا محمد ال سیستم اسکی دہرائی فرمایا کرتے تھے اور پھر جب حضور صلیم کی زندگی کا آخری سال تھا تو دونوں نے یہ دہرائی دوبار کی۔چنانچہ حضرت ام المومنین حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ حضرت فاطمہ نے بتایا کہ نبی کریم صلی یہ تم نے میرے کان میں فرمایا کہ ہر سال جبریل میرے ساتھ قرآن کا ایک دفعہ دور کیا کرتے تھے لیکن اس سال دو دفعہ دور کیا میں یہی سمجھتا ہوں کہ میرے وصال کا وقت قریب آ گیا ہے۔إِنَّ جِبْرِيلَ كَانَ يُعَارِضُنِي الْقُرْآنَ كُلَّ سَنَةٍ وَإِنَّهُ عَارَضَنِي الْعَامَ مَرَّتَيْنِ (صحيح بخاري كتاب التفسير باب كان جبريل يَعْرِضُ القرآن) ترجمہ: حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ حضور صلی اسلام نے اپنی اُس بیماری میں جس میں آپکی وفات ہوئی اپنی صاحبزادی حضرت فاطمہ رضی اللہ عنھا سے فرمایا جبریل ہر سال مجھ سے ایک بار قرآن کریم کا دور کرتے تھے لیکن اس سال 11