قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 6
قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) رہا تھا۔صحابہ کے سینے اور حافظہ میں جو قرآن مجید جمع اور محفوظ ہوتا رہا وہ تابعین اور تبع تابعین نے اپنے حافظہ اور سینے میں محفوظ کیا اور وہی قرآن مجید نسل در نسل سینه به سینه آج تک مسلمانوں کے حافظہ میں محفوظ ہے اور ایک کے بعد دوسری نسل میں منتقل ہوتا چلا جا رہا ہے۔تاریخ اسلام میں ذکر ہے سیدنا محمدصلی ہی ہم نے اپنی حیات مبارکہ میں جو آخری حج فرمایا اس میں تقریباً ایک لاکھ چوبیس ہزار (124000) صحابہ تھے اور یہ ایک طبعی اور قدرتی بات ہے کہ اُن میں سے ایک بڑی تعداد ایسے حفاظ کی تھی جسکے حافظه و سینے میں قرآن مجید محفوظ تھا۔پھر رمضان المبارک میں تراویح کا سلسلہ شروع ہوا اور رمضان میں ساری دنیا کی بڑی بڑی مساجد میں مکمل قرآن مجید کے حافظ (امام) نمازیوں کو بلند آواز سے قرآن مجید سناتے ہیں اور ایک حافظ امام کے پیچھے کھڑا رہتا ہے تا کہ اگر امام کسی جگہ بھول جائے تو وہ اسکو یاد کرائے۔تراویح کا یہ تسلسل انڈونیشیا سے لیکر چین اور افریقہ، یورپ اور امریکہ برصغیر، ہند و پاک اور عرب میں جاری اور ساری ہے اور سینہ بسینہ محفوظ قرآن مجید کے پڑھنے میں کہیں بھی کوئی فرق نہیں اور یہ اللہ تعالیٰ کے اس وعدے کی سب سے بڑی تصدیق اور سچائی ہے کہ پچھلی چودہ صدیوں میں قرآن مجید سینہ بسینہ نسل بنسل بڑے محفوظ طریق سے 6