قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے

by Other Authors

Page 122 of 145

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 122

قف ط قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) وَ إِذْ أَخَذْنَا مِيْثَاقَ بَنِي إِسْرَاءِيْلَ لَا تَعْبُدُونَ إِلَّا اللَّهَ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا وَ ذِي الْقُرْبِي وَ الْيَتَمَى وَ الْمَسْكِينِ وَقُولُوا لِلنَّاسِ حُسْنًا وَ اَقِيْمُوا الصَّلوةَ وَأتُوا الزَّكوة " ثُمَّ تَوَلَّيْتُمْ إِلَّا قَلِيلًا مِنْكُمْ وَ اَنْتُمْ مُعْرِضُونَ (سورۃ نمبر 2 آیت نمبر 84) ترجمہ: اور جب ہم نے بنی اسرائیل کا میثاق (اُن سے ) لیا کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہیں کرو گے اور والدین سے احسان کا سلوک کرو گے اور قریبی رشتہ داروں سے اور یتیموں سے اور مسکینوں سے بھی۔اور لوگوں سے نیک بات کہا کرو اور نماز کو قائم کرو اور زکوۃ ادا کرو۔اس کے باوجود تم میں سے چند کے سوا تم سب ( اس عہد سے ) پھر گئے۔اور تم اعراض کرنے والے تھے۔بنی اسرائیل سے جو عہد لئے گئے تھے تو رایت میں اس کا ذکر آیا ہے۔خدا تعالیٰ نے موسیٰ کو کہا کہ : وو 1 - ” میرے حضور تو غیر معبودوں کو نہ مانا تو اپنے لئے کوئی تراشی ہوئی مورت نہ بنانا۔نہ کسی چیز کی صورت بنانا۔جو اُو پر آسمان میں یا نیچے زمین پر یا زمین کے نیچے 122