قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 123
قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) پانی میں ہے۔تو اُن کے آگے سجدہ نہ کرنا نہ ان کی عبادت کرنا۔کیونکہ میں خداوند تیرا خدا غیور خدا ہوں۔“ (تورات - خروج۔باب 20 آیت 3) 2 یسوع مسیح (عیسی ابن مریم) نے کہا کہ : ”اور ہمیشہ کی زندگی یہ ہے کہ وہ تجھ خدائے واحد اور برحق کو اور یسوع مسیح کو جسے تو نے بھیجا ہے جانیں“ (انجیل۔یوحنا باب 17 آیت3) 3 - ” یہ نہ سمجھو کہ میں تورات یا نبیوں کی کتابوں کو منسوخ کرنے آیا ہوں۔منسوخ کرنے نہیں بلکہ پورا کرنے آیا ہوں۔(انجیل متی باب آیت (17) -4- پولس نے کہا: وہ شریعت (تورات) جس کے بارے میں مسیح علیہ السلام نے فرمایا تھا کہ میں اُسے منسوخ کرنے آیا ہوں۔منسوخ کرنے نہیں پورا کرنے آیا۔پو کس نے اُسے لعنت کہا: وو مسیح جو ہمارے لئے لعنتی بنا اُس نے ہمیں مول لے کر شریعت کی لعنت سے چھڑایا۔کیونکہ لکھا ہے کہ جو کوئی لکڑی پر لٹکا یا گیاوہ لعنتی ہے“ انجیل مقدس یعنی ہمارے خداوند اور مٹی یسوع مسیح کا نیا عہد نامہ گل ہوں باب 3) 123