قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے

by Other Authors

Page 116 of 145

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 116

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) زيد و عمر وا زید اور عمر نے باہم ایک دوسرے سے لڑائی کی۔مذکورہ آیت کے الفاظ سے ثابت ہے کہ اُن اہل کتاب سے لڑو جو تم سے لڑتے ہیں اور وہ جو دین حق حضرت موسیٰ اور حضرت عیسی کو دیا گیا تھا اُس پر پوری طرح عمل نہیں کرتے۔اللہ تعالیٰ نے حکم دیا کہ اے مسلمانو اگر ایسے اہل کتاب تم سے جنگ کریں تو تم پر بھی سابقہ شرائط جنگ کوملحوظ رکھتے ہوئے اپنے دفاع کا حق حاصل ہوگا۔حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب (1965-1889ء) خليفة 184 ء ) خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ عنہ زیر آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں: اس کے یہ معنے نہیں کہ یہود سے بغیر دلیل کے جنگ جائز ہے کیونکہ جنگ کی شرائط دوسری جگہ موجود ہیں ان کو اس موقعہ پر ملحوظ رکھنا ضروری ہوگا۔ایک بڑی شرط جنگ کی یہ ہے کہ دشمن ظالمانہ حملہ کرے مسلمان صرف دفاع کر سکتا ہے۔پس اگر یہودی حملہ کریں تو بتایا ہے کہ ان سے جنگ جائز ہے مگر وہ مغلوب ہو جائیں۔اور شکست کھا کر جزیہ دینے کو تیار ہو جائیں تو پھر لڑائی کو لمبا نہ کیا جائے۔بلکہ ان کی پہلی غلطی کو معاف کر دیا جائے۔وَ هُم صَاغِرُونَ کا مطلب ہے کہ وہ عن يد جزیہ دیں یعنی اپنی مرضی سے شکست کھا کر اس کا اقرار کریں تو ان سے جزیہ کی شرط قبول کر 116