قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 115
قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) رکھنے میں کوئی امر مانع نہیں۔اعتراض آیت نمبر : (4)2 قَاتِلُوا الَّذِيْنَ لَا يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَ لَا بِالْيَوْمِ الْآخِرِ وَ لَا يُحَرِّمُونَ مَا حَرَّمَ الله وَرَسُولُهُ وَ لَا يَدِينُونَ دِيْنَ الْحَقِّ مِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتب حتى يُعْطُوا الْجِزْيَةَ عَنْ يَدٍ وَ هُمْ صَغِرُونَ ط ( سورة التوبہ سورۃ نمبر 9 آیت نمبر 29) ترجمہ: اہل کتاب میں سے اُن سے قتال کرو جو نہ اللہ پر ایمان لاتے ہیں اور نہ آخرت کے دن پر اور نہ ہی اسے حرام ٹھہراتے ہیں جسے اللہ اور اس کے رسول نے حرام قرار دیا ہے اور نہ ہی دین حق کو بطور دین اپناتے ہیں یہاں تک کہ وہ (اپنے) ہاتھ سے جزیہ ادا کریں اور وہ بے بس ہو چکے ہوں۔وضاحت اس آیت میں اہل کتاب سے مراد یہود و نصاریٰ ہیں۔قاتلوا باب مفاعلہ کا صیغہ ہے اس باب سے عربی میں اگر کوئی کلمہ (لفظ ) آئے تو اس میں دو اشخاص کی مشارکت ( یعنی شریک ہونے) کے معنی پائے جاتے ہیں مثلا! قا تل 115