قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 108
قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) (متی باب 23 آیت 33) تورات کی مذکورہ تعلیم کے بعد قرآن مجید میں مال غنیمت کو اپنی تحویل میں لیکر اسے استعمال کرنے میں کوئی اعتراض باقی نہیں رہتا۔اعتراض آیت نمبر : (4)2 إِنَّ اللَّهَ اشْتَرَى مِنَ الْمُؤْمِنِينَ أَنْفُسَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ بِأَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيْلِ اللَّهِ فَيَقْتُلُوْنَ وَ يُقْتَلُونَ وَعْدًا عَلَيْهِ حَقًّا فِي التَّوْرَةِ وَالْإِنْجِيْلِ قف وَ الْقُرْآنِ وَ مَنْ أَوْفَى بِعَهْدِهِ مِنَ اللَّهِ فَاسْتَبْشِرُوا بِبَيْعِكُمُ الَّذِي بَايَعْتُمْ بِه وَ ذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ۔(سورۃ التوبہ،سورۃ نمبر 9 آیت نمبر 111) ترجمہ: یقینا اللہ نے مومنوں سے ان کی جانیں اور ان کے اموال خرید لئے ہیں تا کہ اس کے بدلہ میں انہیں جنت ملے۔وہ اللہ کی راہ میں قتال کرتے ہیں پس وہ قتل کرتے ہیں اور قتل کئے جاتے ہیں۔اُس کے ذمہ یہ پختہ وعدہ ہے جو تورات اور انجیل 108