قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے

by Other Authors

Page 104 of 145

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 104

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) اعتراض آیت نمبر: (m)2 فَكُلُوا مِمَّا غَنِمْتُمْ حَلَلًا طَيِّبًا ۖ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللهَ غَفُوْرٌ رَّحِيمُ (سورۃ الانفال ،سورۃ نمبر 8 آیت نمبر 70) ترجمہ: پس جو مال غنیمت تم حاصل کرو اس میں سے حلال اور پاکیزہ کھاؤ اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو۔یقیناً اللہ بہت بخشنے والا ( اور ) بار بار رحم کرنے والا ہے۔وضاحت: درخواست دہندہ نے جن 26 آیات کو حذف کرنے کا مطالبہ کیا ہے(خاک بہ دہن ) ان میں آیت نمبر (1) 2) اور (m) 2 میں اموال غنیمت کا ذکر ہے۔اسکی وضاحت میں تحریر ہے کہ ان آیات کا سابقہ آیات اور تاریخی حالات کے پس منظر میں مطالعہ کرنا ہوگا۔جیسا کہ ذکر ہو چکا ہے کہ مسلمان مہاجر کفار مکہ کے ہاتھوں ستائے جانے کے بعد مجبوراً تمام مال واسباب ، درودیوار، مکہ میں چھوڑ کر مدینہ میں آگئے اس ہجرت کی وجہ سے بظاہر انکی تجارتیں اور کاروبار جو مکہ میں تھے تباہ و برباد ہو گئے تھے مدینہ آکر انصار بھائیوں کی مدد سے انہوں نے از سرنوا اپنی تجارتیں شروع کیں تا کہ جلد از جلد اپنے پاؤں پر کھڑے ہو جائیں مگر کفار مکہ انکا پیچھا نہیں چھوڑ رہے تھے۔تھوڑی تھوڑی 104