قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 89
قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) اعتراض آیت نمبر : (g)2 إِنَّمَا النَّسِيءُ زِيَادَةُ فِي الْكُفْرِ يُضَلُّ بِهِ الَّذِيْنَ كَفَرُوا يُحِلُّوْنَهُ عَامًا وَ يُحَرِّمُوْنَهُ عَامًا لِّيُوَاطِئُوا عِدَّةَ مَا حَرَّمَ اللهُ فَيُحِلُّوا مَا حَرَّمَ الله زُيَنَ لَهُمْ سُوهُ أَعْمَالِهِمْ وَ اللهُ لَا يَهْدِى الْقَوْمَ الْكَفِرِيْنَ (سورۃ التوبہ ،سورۃ نمبر 9 آیت نمبر 37) ط ترجمہ: یقینائی کفر میں ایک اضافہ ہے۔اس سے اُن لوگوں کو جنہوں نے کفر کیا گمراہ کر دیا جاتا ہے۔کسی سال تو وہ اُسے جائز قرار دیتے ہیں اور کسی سال اُسے حرام قرار دیتے ہیں تا کہ اس کی گنتی پوری رکھیں جسے اللہ نے حرمت والا قراردیا ہے، تا کہ وہ اُسے جائز بنا دیں جسے اللہ نے حرام کیا ہے۔ان کے لئے ان کے اعمال کی برائی خوبصورت کر کے دکھائی گئی ہے اور اللہ کا فرقوم کو ہدایت نہیں دیتا۔وضاحت اسلام سے قبل عربوں میں قمری سال بارہ مہینوں پر مشتمل ہوتا تھا۔جن میں سے 4 مہینے حرمت والے مہینے کہلاتے تھے لیکن عرب لوگ ان حرمت والے مہینوں کو اپنے دنیاوی مفادات کے لئے اپنی مرضی سے آگے پیچھے کر دیتے تھے اور 89