قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 90
قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) اسے عربی میں ”النسی“ کہا جاتا تھا۔تا کہ حرمت والے مہینوں میں جو چیزیں حرام ہیں جیسے لڑائی وغیرہ وہ کرسکیں اور بعد میں بعض دوسرے مہینوں کو حرمت والا مہینہ قرار دے دیتے تھے۔قرآن مجید کی جس آیت پر معترض نے اعتراض کیا ہے اس کا ترجمہ یہ ہے۔النسی کفر میں ایک اضافہ ہے اور اس کے ذریعہ لوگوں کو گمراہ کیا جاتا تھا۔اسلام نے بھی ان مہینوں کو برقرار رکھا۔اور ان کے نام یہ ہیں۔1 - محرم، 2 صفر ، 3 ربیع الاول، 4 ربیع الثانی، 5۔جمادی الاول، 6۔جمادی الثانی 7۔رجب، 8۔شعبان، 9۔رمضان، 10۔شوال۔11۔ذی القعدہ، 12۔ذی ان میں سے رسول پاک صلیہ سلیم نے عربوں کے سابقہ طریق کے مطابق چار مہینوں کو حرمت والے مہینے قرار دیا اور انکے نام یہ ہیں: 1۔ذی القعدہ 2۔ذی الحجہ 3۔محرم 4۔رجب (بحوالہ صحیح البخاری، کتاب التفسیر التو به ) ان چار مہینوں کی حرمت قائم کرنے کا مقصد یہ تھا کہ حجاج کرام امن وامان سے خانہ 90 90