قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 91
قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) کعبہ تک سفر کر سکیں اور انکو کوئی خوف و خطر لاحق نہ ہو۔ان چارمہینوں میں سے ایک مہینہ ذوالقعدہ ذوالحجہ سے قبل آتا ہے۔اور پھر ذوالحجہ کے بعد محرم کا مہینہ بھی حرمت والا مہینہ ہے۔اس میں حجاج کرام مناسک حج ادا کرنے کے بعد بے خوف وخطر پرامن ماحول میں اپنے گھروں کو واپس چلے جائیں۔قرآن کریم کی اس آیت کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے نسی کو کلیۂ ممنوع قرار دیا ہے اور اسے کفر اور گمراہی کے زمرے میں شامل کیا ہے۔کیونکہ النسی کے ذریعہ حجاج کرام کو نقصان پہنچانے کا اندیشہ تھا۔اسلام نے حجاج کرام کی سلامتی کے لئے اور ان چار مہینوں میں جزیرہ عرب اور دنیا میں امن وسکون کا ماحول برقرار رکھنے کے لئے انکی حرمت کو برقرار رکھنے اور رکھوانے کی تاکید کی ہے۔ایسا انسان جو اس معاملے میں اپنی ضد اور اناء برقرار رکھتے ہوئے ان حرمت والے مہینوں کا منکر و انکاری ہے اور اس وطیرے کو چھوڑ نا نہیں چاہتا ہے اُن کے بارے میں اللہ کا فرمان ہے کہ جو خود ہدایت نہیں چاہتا اللہ بھی اسے ہدایت نہیں دیتا۔مذکورہ آیت کے آخر پر ارشا در بانی ہے کہ اللہ کا فرقوم کو ہدایت نہیں دیتا۔“ یعنی جو انسان خود ہدایت کا متمنی نہیں اللہ تعالیٰ اسے زبر دستی ہدایت نہیں دیتا کیونکہ دین کے 91