قندیلیں — Page 18
IA سبحان اللہ کیا اخلاق ہے ایک بہت ہی شریف اور بڑے غریب مزاج احمدی سیمٹی غلام نبی صاحب ہوتے تھے جو رہنے والے تو چکوال کے تھے مگر را ولپنڈی دکان کیا کرتے تھے انہوں نے بیان کیا کہ ایک دفعہ میں حضرت مسیح موعود کی ملاقات کے لئے قادیان آیا سردی کا موسم تھا اور کچھ بارش ہو رہی تھی۔ہمیں شام کے وقت قادیان پہنچا رات کو جب میں کھانا کھا کر لیٹ گیا اور کافی رات گزر گئی اور تقریباً بارہ بجے کا وقت ہوگیا۔تو کسی نے میرے کمرے کے دروازہ پر دستک دی۔میں نے اٹھ کر دروازہ کھولا تو حضرت مسیح موعود کھڑے تھے۔ایک ہاتھ میں دودھ کا گلاس تھا اور دوسرے ہاتھ میں لائین تھی میں حضور کو دیکھ کر گھبرا گیا مگر حضور نے بڑی شفقت سے فرمایا۔کہیں سے دودھ آگیا تھا میں نے کہا آپ کو دے آؤں۔آپ یہ دودھ پی لیں آپ کو شاید دودھ کی عادت ہوگی۔سیٹی صاحب کیا کرتے تھے کہ میری آنکھوں میں آنسو امڈ آئے کہ سبحان اللہ کیا اخلاق ہے ! یہ خدا کا برگزیده مسیح اپنے ادنی خادموں تک کی خدمت اور دلداری میں کتنی لذت پاتا اور کتنی تکلیف اٹھاتا ہے۔د تاریخ احمدیت جلد سوم صفحه ۶۰۳-۶۰۴) میں پہرہ دے رہا تھا حضرت مولوی عبد الکریم صاحب بہت ممتاز رفقاء میں سے تھے انہیں حضرت مسیح موعود کی قربت و محبت کا بہت لمبا زمانہ یا موقعہ میسر آیا۔وہ بیان فرماتے ہیں کہ ایک دفعہ گرمی کا موسم تھا اور حضرت مسیح موعود کے اہل خانہ لدھیانہ