قندیلیں

by Other Authors

Page 61 of 194

قندیلیں — Page 61

کو تنگ نہ کرے۔اس طرح اگر کسی شخص کو خدا تعالیٰ نے کوئی درجہ یا مرتبہ دیا ہویا کوئی اور انعام اس پر کیا ہو اور وہ اس پر فخر کر کے اللہ تعالیٰ کی دوسری مخلوق کو چڑانے اور ان کی تذلیل و تحقیر کرے تو خدا وند کریم اپنی مخلوق کے ساتھ ماں باپ سے بھی کہیں زیادہ پیار و محبت کرتا ہے اس سے اپنا انعام واپس لے لیا ہے تاکہ وہ اس کی مخلوق کی تحقیر نہ کر سکے۔1914 د از خطبه جمعه ۱۶ تاریخ ۱۹۱۷) سورج کا سسٹم بدل گیا حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جی کی فرماتے ہیں کہ " ایک دفعہ کا واقعہ ہے کہ میں لاہور میں احمدیہ مسجد کی چھت پر سویا ہوا تھا اور میاں محمد حیات صاحب جو نقیب مسجد تھے بھی میرے ساتھ تھے اور قریب کی چارپائی پر لیٹے ہوئے تھے۔رات کو میری زبان پر بار بار یہ الہامی الفاظ جاری رہے " سورج کا سسٹم بدل گیا۔میں چونکہ انگریزی زبان سے ناواقف ہوں اس لئے سسٹم کا انگریزی لفظ نہ سمجھ سکا ایک عرصے تک مجھے اس الہام کے مفہوم کے متعلق خلش رہی کہ اس کا کیا مطلب ہے۔بعد میں جب سیدنا حضرت خلیفة المسیح المصلح الموعود نے ہجری قمری کے سن کے ساتھ ہجری شمسی کا اجرا فرمایا تو مجھے اس الہام کا ایک یہ مفہوم بھی ذہن میں آیا کہ پہلے شمسی، عیسوی، بکرمی یا بعض اور طریق رائج تھے۔حضرت مصلح موعود کے اصلاحی کارناموں میں اس کارنامے کا بھی اضافہ ہوا کہ آپ نے ہجری شمسی سن کا اجراء فرمایا اور اس طرح پہلے سے رائی شدہ شمسی سسٹم بدل دیا۔رحیات قدسی حصہ پنجم سراه)