قندیلیں — Page 137
۱۳۷ وقت ختم ہونے پر آپ کو ساتھ لے کر بابو صاحب گھر پہنچے اور آٹے والا ٹمین لا کر دکھایا۔جس میں صرف آدھ سیر کے قریب آٹا تھا اور حلقاً عرض کیا کہ ہمارے پاس یہی کچھ ہے۔حضرت ممدوح نے اپنے کپڑے میں انڈیل کر قبول کر لیا۔اس گھرانے کے لئے یہ بھی بڑی قربانی تھی۔انہیں رات بغیر کھانے کے گزارنا پڑی۔ر اصحاب احمد جلد سوم صفحه ۵۳ - ۵۴) استقامت مبارک احمد کی بیماری میں کسی نے خواب دیکھا کہ اس کی شادی ہو رہی ہے۔یہ خواب سن کر حضور نے فرمایا کہ معبرین نے لکھا ہے کہ ایسی خواب کی تعبیر موت ہوتی ہے مگر اسے ظاہری رنگ میں پورا کر دینے سے بعض دفعہ تعبیر مل جاتی ہے۔اس لئے آؤ مبارک احمد کی شادی کر دیں۔گویا وہ بچہ جسے شادی بیاہ کا کچھ علم بھی نہ تھا حضرت مسیح موعود کو اس کی شادی کا ذکر ہوا۔جس وقت حضور یہ باتیں کر رہے تھے تو اتفاقاً ڈاکٹر سید عبد الستار شاہ صاحب کی اہلیہ صاحبہ صحن میں نظر آئیں۔حضرت مسیح موعود نے انہیں بلا کر فرمایا کہ ہمارا یہ منشاء ہے کہ مبارک احمد کی شادی کر دیں۔آپ کی لڑکی مریم ہے۔اگر آپ پسند کریں تو اس سے مبارک احمد کی شادی کر دی جائے۔انہوں نے کہا۔مجھے تو عذر نہیں لیکن اگر حضور کچھ مہلت دیں تو میں ڈاکٹر صاحب سے پوچھ لوں۔یہ خاندان نیچے گول کمرہ میں ٹھہرا ہوا تھا۔باہر سے ڈاکٹر صاحب آئے تو انہوں نے اس رنگ میں بات کی کہ اللہ تعالیٰ کے دین میں جب کوئی داخل ہوتا ہے تو بعض دفعہ اس کے ایمان کی آزمائش بھی ہوتی ہے۔اگر اللہ تعالیٰ آپ کے ایمان کی آزمائش کرے تو کیا آپ پکتے رہیں گے؟ والدہ صاحبہ کو دو خیال تھے کہ شاید ان کی وجہ سے ڈاکٹر صاحب کو یہ رشتہ کرنے میں