قندیلیں — Page 136
لیٹے ہوئے تھے اور مکرم و محترم عبد الرحیم در و صاحب اور جناب ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب چارپائی کے پاس فرش پر بیٹھے ہوئے تھے۔جب خاکسار حقیر غلام کمرہ کے اندر آ کر نیچے فرش پر بیٹھنے لگا تو حضور فوراً اٹھ کر فرماتے ہیں کہ آپ سریا نہ کی طرف تشریف رکھیں۔میں نے عرض کیا کہ خاکسار نیچے فرش پر بیٹھنے میں ہی سعادت سمجھتا ہے حضور نے اصرار کے ساتھ سرہانہ کی طرف بیٹھنے کا ارشاد کیا اور فرمایا کہ آپ حضرت مسیح موعود کے رفتار میں سے ہیں۔رفقاء کا احترام ضروری ہے۔چنانچہ حضور نے ایک طرف ہو کر خاکسار کو چار پائی پر بٹھا لیا۔-۱۰۴ (حیات قدسی جلد چهارم من هنا عمر میں انفاق فی سبیل اللہ دورہ اول میں نادار صحابہ کرام انفاق فی سبیل اللہ کی تحریک ہونے پر محنت مزدوری کر کے جو مٹھی بھر جو یا کھجوریں ملتیں۔انشراح صدر اور بے پایاں مسرت کے ساتھ پیش کر دیتے تھے۔حضرت بابو فقیر علی صاحب کی زندگی میں اس اسوۂ حسنہ کی جھلک نظر آتی ہے۔چنانچہ آپ کے فرزند ایم - بشیر احمد صاحب آپ کی سیر چشمی۔قناعت اور تنگی میں انفاق فی سبیل اللہ کے تعلق میں بیان کرتے ہیں کہ حضرت میر ناصر نواب صاحب دورے کر کے ضروریات سلسلہ کے لئے احباب سے روپیہ جمع کرتے تھے چنانچہ حضرت میر صاحب نے ایک ایسے موقعہ پر آپ سے امرتسر میں چندہ مانگا مگر آپ نیدست تھے۔آپ نے بتایا کہ میرے پاس کچھ نہیں تھا لیکن حضرت محمدرح تحریک کرتے ہوئے بار بار فرماتے کہ کچھ دو سوال وجواب ہوتا رہا۔ڈیوٹی کا