قندیلیں

by Other Authors

Page 116 of 194

قندیلیں — Page 116

۱۱۷ کریں۔آپ نے بڑے غصے سے فرمایا کہ میں اللہ تعالیٰ کو کیا جواب دوں گا کہ میں نے اتنا قیمتی کوٹ استعمال کیا۔د خالد۔حضرت چوہدری صاحب نمبر ص ۳) اپنے گھر کا دروازہ کسی کیلئے بند نہ کرنا حضرت امام جماعت احمدیہ الرابع تحریر فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میری اور برادرم مرزا انور احمد کی لڑائی ہوگئی اس کے بعد میں ایک دن ان کے گھر گیا تو انہوں نے مجھے دیکھ کر دروازہ بند کر لیا ہم اپنی لڑائیوں کی شکائیتیں کبھی اپنی امیوں یا ماؤں سے نہیں کیا کرتے تھے۔اور خود ہی قرض چکا دیا کرتے تھے چنانچہ بعد میں ایک دن میں نے مرزا، انور احمد کو اپنے گھر آتے دیکھ کر بھاگ کو صحن کا دروازہ بند کر لیا۔امی دیکھ رہی تھیں۔انہوں نے نہایت سختی سے ڈانٹا کہ یہ کیا حرکت کی ہے۔میں نے کہا کہ پہلے اس نے اپنے گھر کا دروازہ بند کیا تھا تو غصتہ فرد ہونے کی بجائے اور بھڑک اٹھا۔کہنے لگیں پہلے اس نے کیا ہو یا تم نے مگر اگر تم نے پھر ایسی کمپنی حرکت کی کہ کسی پر اپنے گھر کا دروازہ بند کیا تو میں اتنا ماروں گی کہ ہمیشہ یاد رکھو گے۔(سیرۃ حضرت امیر طاہر - صفحہ ۲۱۳) بعض دعاؤں کا ر ڈ ہونا بھی فضل باری تعالی ہے حضرت مولانا غلام رسول را جیکی تحریر فرماتے ہیں : ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک مناظرہ میں شرکت کے لئے لاہور سے بوم حافظ آبا رات کے وقت روانہ ہوا۔حافظ آباد کے لئے گاڑی سانگلہ ہل جنکشن سے تبدیل ہوتی تھی۔