قندیلیں — Page 115
۱۱۵ ہوئے بھی زبان سے درود بھیج سکتا ہے۔لیکن اگر زبان کام میں مصروف ہو تو فارغ اوقات میں آنحضور پر درود سلام سے بڑھ کر کوئی عبادت اللہ کے ہاں مقبول د خالد - چوہدری صاحب نمبر ص ۷۲) نہیں۔مہنگا کوٹ پہننے سے انکار کی وجہ محترمہ صاحبزادی امتہ الجمیل صاحبہ لکھتی ہیں کہ ایک دن لنڈن میں حضرت امام جماعت الثانی کے ارشاد کے مطابق حضرت چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب کے ساتھ حضور کے لئے کوٹ خریدنے گئی۔بہت تلاش کے بعد ایک جگہ حضور کے حسب خواہش ادور کوٹ (over coat) مل گیا۔لیکن اس کی قیمت بہت زیادہ تھی۔اور حضرت چوہدری صاحب اس کو لینے پر تیار نہ تھے۔انہوں نے مجھ سے فرمایا کہ اس قیمت: حضرت صاحب یہ کوٹ کبھی استعمال نہیں کریں گے مگر میرے اصرار پر حضرت بابا جی چوہدری صاحب نے یہ کوٹ خرید لیا۔اور مجھے فرمانے لگے کہ قیمت کے بارے آپ خود جواب وہ ہوں گی جب اوور کوٹ حضور کی خدمت میں پیش کیا تو حضور نے اس کی عمدگی اور ہلکے پن پر خوش نودی کا اظہار کیا۔اور پھر بابا جی سے اس کی قیمت کے بارے میں پوچھا تو حضرت بابا جی نے مجھے مخاطب ہو کو فرمایا کہ آپ جواب دیں۔جب میں نے کوٹ کی قیمت بتائی تو حضور بہت ناراض ہوئے اور حضرت بابا جی سے فرمایا " چوہدری صاحب آپ یہ کوٹ اتار لیں نہیں اسے استعمال نہیں کروں گا۔اس رقم میں ایک یتیم بچے کی تعلیم یا ایک بیوہ کے گھر کا خرچ چل سکتا ہے۔" آپ کی صحت کی وجہ سے مجھے خیال تھا کہ آپ بو جھل چیزیں استعمال نہیں کر سکتے ہیں نے حضرت ابا جان سے کہا کہ یہ کوٹ واپس نہ