قندیلیں — Page 30
سے تم پر سو کن آتی ہے۔تم ایسی دعا کیوں کرتی ہو تو حضرت اماں جان نے اس کے جواب میں فرمایا یہ کچھ بھی ہو۔میری خوشی اس میں ہے کہ آپ کے منہ سے نکلی ہوئی بات پوری ہو جائے " اس چھوٹے سے گھر یلو واقعے سے اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ حضرت سیح موعود کے بے نظیر حسن سلوک اور عدیم المثال شفقت نے آپ کے اہل خانہ پر کس قدر غیر معمولی اثر پیدا کیا ؟ ( تاریخ احمدیت جلد سوم صفحه ۶۰۰) خُدا قادر ہے ایک دفعہ مولوی محمد احسن صاحب امرد ہی اپنے ایک رشتہ دار کو امرد ہے سے قادیان ہمراہ لائے۔وہ شخص فربہ اندام ۵۰ ۶۰ سال کی عمر کا ہوگا اور کانوں سے اس قدر بہرہ تھا کہ ایک ربڑ کی نلکی کانوں میں لگایا کرتا اور زور سے بولتے تو قدرے سنتا حضرت صاحب ایک دن تقریر فرمارہے تھے اور وہ بھی بیٹھا تھا۔اس نے عرض کی حضور مجھے بالکل سنائی نہیں دیتا میرے لئے دعا فرمائیں کہ مجھے آپ کی تقریر سنائی دینے لگے۔آپ نے دوران تقریر اس کی طرف روئے مبارک کرکے فرمایا کہ خدا قادر ہے۔اسی وقت اس کی سماعت کھل گئی اور وہ کہنے لگا حضور مجھے ساری تقریر آپ کی سنائی دیتی ہے۔اور وہ شخص نہایت خوش ہوا اور تلکی بہنا دی اور پھر وہ سننے لگ گیا۔واصحاب احمد - جلد چهارم صفحه ۱۳۴)