قندیلیں — Page 12
۱۲ (حضرت منشی ظفر احمد صاحب کیپور مظلومی ) آتے ہیں حضور ایک کمرہ میں معہ خدام فروکش ہیں سب سو رہے ہیں کوئی خالی چار پائی نہیں حضور والد صا کو دیکھ کر اپنی چارپائی کو ٹھیک کر ارشاد فرماتے ہیں کہ یہاں آجاؤ اور اپنا لحاف والد صاحب پر ڈال دیتے ہیں۔راصحاب احمد جلد چهارم روایات ظفر صفحه (۲۷) ہم تو حیوان کو انسان بنانے آئے ہیں با بو غلام محمد صاحب فورمین لاہور کی اور میاں عبد العزیز مغل کا بیان ہے کہ ایک دفعہ جبکہ حضرت مسیح موعود لاہور تشریف لائے تو ہم چند نوجوانوں نے مشورہ کیا کہ دوسری قوموں کے بڑے بڑے لیڈر جب یہاں آتے ہیں تو ان کے نوجوان گھوڑوں کی بجائے خود ان کی گاڑیاں کھینچتے ہیں اور ہمیں جو لیڈر الله تعالیٰ نے دیا ہے۔یہ اتنا جلیل القدر ہے کہ بڑے بڑے بادشاہ بھی اس کے مقابلہ میں کوئی حیثیت نہیں رکھتے ہیں گھوڑوں کی بجائے ہمیں ان کی گاڑی کھینچنی چاہیے چنانچہ ہم نے گاڑی والے سے کہا کہ اپنے گھوڑے الگ کر لو ، آج گاڑی ہم کھینچیں گے۔کوچوان نے ایسا ہی کیا۔جب حضور باہر تشریف لائے تو فرمایا۔گھوڑے کہاں ہیں ؟ ہم نے کہا۔دوسری قوموں کے لیڈر آتے ہیں تو ان قوموں کے نوجوان ان کی گاڑیاں کھینچتے ہیں۔آج حضور کی گاڑی کھینچنے کا شرف ہم حاصل کریں گے۔فرمایا۔فوراً گھوڑے جو تو !! ہم انسان کو حیوان بنانے کے لئے دنیا میں نہیں ہیم آئے ہم تو حیوان کو انسان بنانے کے لئے آئے ہیں۔تاریخ احمدیت جلد سوم صفحہ ۵۴۶)