قدرت ثانیہ کا دورِ اوّل

by Other Authors

Page 87 of 149

قدرت ثانیہ کا دورِ اوّل — Page 87

درت ثانیہ کا دور اول ہے۔اللھم زدو بارک) خواجہ صاحب نے مذہبی کا نفرنس میں شرکت کی اور اسلام کے فضائل پر لیکچر دئے ان کوششوں کو ہندوستان کے غیر از جماعت حلقوں میں بہت سراہا گیا کیونکہ آپ کی تمام کوششیں عیسائیت اور اسلام کو ایک ہی رنگ میں پیش کرنے میں صرف ہوتی تھیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور احمدیت کا ذکر نہ ہوتا تھا۔اسی وجہ سے مسلم لیگ کے جلسہ آگرہ 1913 میں ایڈیٹر صاحب الہلال نے تجویز پیش کی خواجہ صاحب کی مدد کے لئے ہم کو چندہ کرنا چاہیے۔مذکورہ جلسے میں شرکت کے لئے مرکز کی طرف سے مولوی صدر الدین صاحب اور مرزا یعقوب بیگ صاحب آگرہ گئے تھے۔(الحكم 31دسمبر 1913) مکرم چوہدری فتح محمد صاحب سیال نے ہائیڈ پارک لندن میں ہر اتوار کو احمدیت کے متعلق لیکچروں کا ایک مفید سلسلہ جاری کیا جس سے بہت سی روحوں کو ہدایت نصیب ہوئی۔یہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا مندرجہ ذیل مکاشفہ بھی ذہن میں آتا ہے جس کے ظہور کا آغاز تو اس زمانہ میں ہوا تا ہم تکمیل کے مراحل بعد میں طے ہوئے اور ابھی یہ سلسلہ روز افزوں ہے۔میں نے دیکھا کہ شہر لندن میں ایک منبر پر کھڑا ہوں اور انگریزی زبان میں ایک نہایت مدلل بیان سے اسلام کی صداقت ظاہر کر رہا ہوں بعد اس کے میں نے بہت سے پرندے پکڑے جو چھوٹے چھوٹے درختوں پر بیٹھے ہوئے تھے اور ان کے رنگ سفید تھے اور شائد تیتر کے جسم کے موافق ان کا جسم ہو گا۔اور میں نے اس کی یہ تعبیر کی کہ اگر چہ میں نہیں مگر میری تحریر میں ان لوگوں میں پھیلیں گی اور بہت سے راستباز انگریز صداقت کا شکار ہو جائیں گے۔“ ( تذکرہ ص 186) خلافت اولی میں بلاد عربیہ میں دعوت الی اللہ شروع ہوئی جبکہ 26 جولائی 1913ء کو حضرت زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب اور شیخ عبدالرحمن صاحب حصول تعلیم کی غرض سے مصر تشریف لے گئے۔شیخ صاحب تو جلد واپس آگئے لیکن مکرم شاہ صاحب مصر سے بیروت تشریف لے گئے اور حصول تعلیم کے بعد بیت المقدس میں سلطان صلاح الدین ایوبی کالج میں تاریخ ادیان کے لیکچرر (87)