قدرت ثانیہ کا دورِ اوّل — Page 65
قدرت ثانیہ کا دور اول خلافت اولی۔اور۔احمد یہ پریس گزشتہ باب میں حضرت خلیفہ اول کی کتب پر اجمالی اور سرسری نظر ڈالی گئی ہے۔اس زمانہ میں اشاعت دین حق کے لئے پریس ایک بہترین اور مؤثر ذریعہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ حضرت مسیح موعود نے اس طرف خاص توجہ دی اور سلسلہ کی ترقی کے پانچ ذرائع میں سے ایک مستقل ذریعہ قرار دیا۔اس کے نتیجے میں آپ کی جماعت میں باوجود غربت اور بڑی مقدار میں مالی قربانی کے اخبارات کے مطالعہ کا شوق پایا جاتا ہے۔اور آپ کے زمانہ میں ہی جبکہ جماعت میں با قاعدہ تعلیم یافتہ لوگوں کی تعداد بہت ہی کم تھی دو ہفت روزہ اخبار ( جن کی اہمیت اور ضرورت بیان کرنے کے لئے آپ نے ان کو دوباز و قرار دیا ) اور ایک ماہوار رسالہ جاری ہو چکا تھا۔خلافت اولیٰ میں احمد یہ پریس نے نمایاں ترقی کی اور جماعت میں متعدد نئے اخبار اور رسائل شائع ہونے شروع ہو گئے۔اور حضرت خلیفہ اسی اول ( اللہ تعالیٰ آپ سے راضی ہو ) اس کے لئے متعدد مواقع پر نصائح بھی فرماتے تھے۔جس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ بھی اپنے مطاع و امام حضرت مسیح موعود کی طرح ” اشاعت تکمیل دین حق کے اس زمانہ میں مختلف ذرائع میں سے ذریعہ تحریر کی طرف بہت متوجہ تھے۔چنانچہ ایک مرتبہ آپ نے ایڈیٹر صاحب الحکم“ کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا: اخبار میں شائع کرو کہ ہمارے سید و مولی امام علیہ الصلوۃ والسلام ہمیشہ پسند فرماتے تھے کہ عمدہ خوش خط کا تب یہاں رہیں تا کہ وقت پر جلد کام ہو جائے اس لئے اس وقت جبکہ ہمارے مقابلہ کا میدان وسیع ہو گیا ہے۔ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو احمدی ہیں اور پہلے سے قادیان سے باہر رہ کر اس کام کو کرتے ہیں۔وہ قادیان میں رہ کر ، خدا کے لئے رہ کر یہ خدمت اپنے ذمہ لیں اس طرح پر وہ خدا کو راضی کرنے والے ٹھہریں گے اور خدا کے مرسل امام کی روح خوش ہوگی اور میرے اس کام میں جو خدا نے (65)