قدرت ثانیہ کا دورِ اوّل — Page 84
قدرت ثانیہ کا دور اوّل احمدیہ کے سامنے یہ تجویز پیش ہوئی کہ اخبارات کی کثرت سے جماعت کے چندوں پر اثر پڑنے کا اندیشہ ہے اس لئے اخباروں کی تعداد کم کر دینی چاہیے۔لیکن اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ مجلس معتمدین نے اس تجویز کو بایں وجہ مستر د کر دیا کہ اخبارات خریدنا احباب کی مرضی پر منحصر ہے۔اگر کسی کے اخبار خریدنے سے چندہ پر اثر پڑتا ہو تو وہ اخبار نہ خریدے اور اس طرح سلسلہ کے یہ خادم بدستور اشاعت دین کا مقدس فریضہ سرانجام دیتے رہے۔بعض لوگوں نے اخبار پیغام صلح کو الفضل سے پہلے شائع ہونے والا اخبار قرار دیا ہے۔حالانکہ الفضل پہلے شائع ہونا شروع ہوا۔اور اس کا پہلا پرچہ 18 جون 1913 ء کو شائع ہوا اور پیغام صلح کا پہلا پرچہ 10 جولائی 1913ء کو شائع ہوا۔جون 1913 ء کے ریویو آف ریلیجنز میں ہر دو اخبارات کے متعلق جو اعلان شائع ہوا تھا اس سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ الفضل کی اشاعت کے وقت پیغام صلح کا صرف اعلان ہی ہوا تھا۔پر چہ نکلنا شروع نہیں ہوا تھا۔(84)