قدرت ثانیہ کا دورِ اوّل — Page 69
قدرت ثانیہ کا دور اول کے لئے اپیل فرمائی اور اس وقت بھی جبکہ آپ نصیب اعداء ناساز ہیں آپ کو اس کا خیال ہے چنانچہ حضرت خلیفہ اسیح نے الحکم کے دوبارہ اجراء و احیاء کے لئے بتا کید مجھے بھی ملزم کیا اور اس کے مالی نظام کو حضرت صاحبزادہ محمود احمد ایڈیٹر الفضل کے سپر د فرمایا اور خود بھی 1000 روپیہ ( الفضل 25 فروری 1914) اس مقصد کے لئے دینے کا وعدہ کیا۔“ 2- بدر الحکم کے بعد 1900ء میں مکرم محمد افضل صاحب نے ایک اخبار البدر“ کے نام سے جاری کیا۔21 مارچ 1905 کو آپ کی وفات کے بعد مکرم میاں معراج دین صاحب اس کے مالک ہوئے۔اور سلسلہ کے دیرینہ مخلص اور بے لوث خادم حضرت مفتی محمد صادق صاحب کو اس کا ایڈیٹر مقرر کیا گیا۔جو اس وقت تعلیم الاسلام سکول کے ہیڈ ماسٹر اور کالج کے سپرنٹنڈنٹ ہونے کے علاوہ سلسلہ کے کئی اہم کام سرانجام دے رہے ہیں۔حضرت مسیح موعود نے آپ کے ایڈیٹر 'بدر مقرر ہونے پر فرمایا: میں بڑی خوشی سے یہ چند سطریں تحریر کرتا ہوں کہ اگر چہ منشی محمد افضل صاحب مرحوم ایڈیٹر اخبار البدر قضائے الہی سے فوت ہو گئے ہیں مگر خدا تعالیٰ کے شکر اور فضل سے ان کا نعم البدل اخبار کو ہاتھ آگیا ہے۔یعنی ہمارے سلسلہ کے ایک برگزیدہ رکن جوان، صالح اور ہر ایک طور سے لائق جن کی خوبیوں کو بیان کرنے کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔یعنی محمد صادق صاحب قائم مقام منشی محمد افضل صاحب مرحوم ہو گئے ہیں۔میری دانست میں خدا تعالیٰ کے فضل اور رحم سے اس اخبار کی قسمت جاگ اٹھی ہے۔کہ اس کو ایسا لائق اور صالح ایڈیٹر ہاتھ آ گیا ہے خدا تعالیٰ یہ کام ان کے لئے بابرکت کرے اور ان کے کاروبار میں برکت ڈالے۔آمین ثم آمین۔دستخط حضرت مسیح موعود ( بدر 16 اپریل 1905ء) (69)