قدرت ثانیہ کا دورِ اوّل

by Other Authors

Page 64 of 149

قدرت ثانیہ کا دورِ اوّل — Page 64

قدرت ثانیہ کا دور اوّل جدت خیال اور اختصار ہے یعنی موجودہ زمانے میں قرآن مجید پر ہونے والے اعتراضوں کے نہایت معقول جواب اور اس کے ساتھ بلیغانہ ایجاز واختصار۔13 - مرقاة اليقين مندرجہ عنوان نام کتاب اکبر شاه خان صاحب نجیب آبادی نے حضرت خلیفہ اول کے اپنے بیان کردہ حالات زندگی کو مرتب کر کے شائع کروائی۔گویا یہ کتاب حضرت خلیفہ اول کی قادیان سے پہلی زندگی کی خودنوشت سوانح ہے۔یہ کتاب تاریخی طور پر مرتب نہیں کی گئی تاہم اس کی افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔کیونکہ یہ کتاب حضرت خلیفہ اول کی ابتدائی زندگی پر روشنی ڈالتی ہے اور سالکان راہ طریقت کے لئے مجرب و موثر نسخوں کا حکم رکھتی ہے۔14 - بیاض نورالدین حضرت خلیفہ اول اور طب ایک مستقل اور مکمل عنوان ہے کیونکہ تبحر علمی ، حذاقت اور خدائی تائید کے امتزاج سے آپ کو حیرت انگیز دست شفا حاصل تھا۔یہی وجہ ہے کہ بڑے بڑے امراء بلکہ رؤسا اور راجے مہاراجے آپ کے علاج پر اعتماد کرتے اور ہمیشہ بڑی بڑی مراعات دے کر آپ کی خدمات حاصل کرتے تھے۔بیاض نور الدین آپ کی ساری زندگی کے طبی تجربات کا مجموعہ ہے اور جس طرح آپ کے تربیت یافتہ افراد تفسیری و علمی نکات سے آج تک فائدہ اُٹھا رہے ہیں۔آپ کے طبی تجربات بھی اسی طرح صدقہ جاریہ کا حکم رکھتے ہیں اور بنی نوع انسان کو فائدہ پہنچارہے ہیں۔یہ کتاب ابتدا مجربات نور الدین کے نام سے تین حصوں میں شائع ہوئی تھی۔اس کے بعد بیاض نورالدین کے نام سے زیادہ مرتب اور بہتر صورت میں شائع ہوئی۔اس کتاب کے کئی ایڈیشن مختلف ناشروں کی طرف سے شائع ہوتے رہے ہیں۔(64)