قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 97 of 365

قسمت کے ثمار — Page 97

ہمارا قیمتی وقت حضرت مصلح موعود عالی عنہ نے وقف زندگی کی نہایت مفید و با برکت تحریک شروع فرمائی تو جماعت نے عجب والہانہ انداز میں قربانی کی شاندار مثالیں قائم کرتے ہوئے اپنے بچوں اور نوجوانوں کو ہر قسم کے دنیوی فوائد کو نظر انداز کرتے ہوئے خدمت دین کے لئے پیش کر دیا۔ابتدائی واقفین زندگی کی خوش قسمتی وسعادت میں کیا شک ہو سکتا ہے۔انہوں نے آئندہ آنے والی نسلوں کے لئے عمدہ روایات قائم کرتے ہوئے اپنی زبان سے ہی نہیں اپنے عمل سے یہ دکھا دیا کہ مشکلات و تکالیف خدمت دین کے رستہ میں روک نہیں بن سکتیں۔سچا جذ بہ اور محنت ولگن کامیابی کی ضمانت اور خدا تعالیٰ کے فضل کو حاصل کر نے کا ذریعہ بن جاتا ہے۔ابتدائی واقفین کو یہ سعادت بھی حاصل ہوئی کہ حضرت مصلح موعود بنی ہونے کی ہدایت کے مطابق وہ بڑی با قاعدگی اور پابندی سے اپنے روزانہ معمولات کی رپورٹ یا ڈائری حضور کی خدمت میں پیش کرتے تھے۔ان کی ڈائری میں یہ امر بھی شامل ہوتا تھا کہ صبح کس وقت جاگے اور اس کے بعد حوائج ضروریہ سے فراغت میں کتنا وقت لگا اور اس کے بعد معمول کے کام کتنے بجے شروع کئے۔اس ابتدائی تربیت کا مقصد یہ تھا کہ واقف زندگی کو یہ احساس ہو جائے کہ اس نے دن رات میں کوئی وقت بھی ضائع نہیں کرنا۔بعض اوقات دیکھنے میں آتا ہے کہ انسان بغیر 97