قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 324 of 365

قسمت کے ثمار — Page 324

سعادت مند ہی قربانی کا موقع پیش آنے پر بہتر نمونہ پیش کر سکتا ہے ہمارے وہ قابل رشک مربی جنہوں نے ابتدائی زمانے میں ہندوستان اور بیرون ہندوستان انتہائی نامساعد و مشکل حالات میں غیر معمولی خدمات سرانجام دینے کی توفیق پائی وہ یقیناً سادہ زندگی گزارتے تھے کیونکہ میدان عمل میں پیش آنے والی مشکلات سے ایک سہل انگار با کا، کبھی عہدہ برآ نہیں ہوسکتا۔سادہ زندگی کے متعلق حضرت صاحب کے خطبات و تقاریر اور مضامین پڑھ کر اور آپ کی اپنی سادہ زندگی کی تلقین و تحریک کے ذریعہ نسل انسانی کی مساوات کے قیام کی طرف قدم اٹھا رہے ہیں کیونکہ تکلف اور تعیش کی زندگی میں تو باہم طبقاتی فرق و امتیاز بڑھتا چلا جاتا ہے جبکہ سادگی میں ایسے تمام غیر طبعی اور غیر پسند دیدہ فرق مٹ جاتے ہیں۔یہ معاشرتی اصلاح بے شمار فوائد کی حامل ہے کیونکہ دنیا کی موجودہ کش مکش مادی اقدار اور فوائد کے پیچھے نہ ختم ہونے والی دوڑ اور اس کی وجہ سے جائز و نا جائز کے فرق کو نظر انداز کرنے سے موجودہ دہشت اور خوف کی فضا اور بے یقینی کا ماحول و کیفیت جنم لے رہی ہے۔گویا سادہ زندگی بھائی چارے، اخوت، مساوات کی ایسی بنیاد ہے جس پر مثالی معاشرہ کی تعمیر ممکن ہے اور جس کے بغیر فارغ البالی، خوشحالی اطمینان وسکون کی ٹھنڈی ہوا کے جھونکے میسر نہیں آسکتے۔سادہ زندگی گزارنے کے نتیجہ میں باہم پیار و محبت کی جو خوشگوار فضا پیدا ہوتی ہے وہ پر تکلف زندگی میں کبھی بھی حاصل نہیں ہو سکتی کیونکہ پر تکلف اور پرتعیش زندگی نفسانیت و خود غرضی کے ایسے تنور میں دھکیل دے گی جہاں باہمی تعاون ہمدردی ، خیر خواہی اور خندہ پیشانی کے نرم و نازک غنچے کھلنے کا تصور بھی نہیں ہوسکتا۔سادہ زندگی بسر کرنے میں کفایت و بچت اور مالی فراخی کے فوائد کے ساتھ ساتھ وقت کی دولت کی بچت کا بہت بڑا فائدہ بھی حاصل ہو سکے گا کیونکہ سادہ انسان بے جا بناؤ سنگھار اور سج دھج میں اپنا وقت ضائع نہیں کرے گا اور اس طرح اپنا قیمتی وقت بچا کر اسے بہتر مصرف میں لاتے ہوئے اس شخص سے کہیں آگے نکل جائے گا جسے سادہ زندگی کی برکات وفوائد کا ابھی شعور حاصل نہیں ہوا۔324