قسمت کے ثمار — Page 323
تحریک جدید کے زندگی بخش مطالبات حضرت مصلح موعود بنیات نے جماعت ہی نہیں ساری دنیا کی بہتری و بھلائی کیلئے تحریک جدید کے نام سے ایک نہایت مفید مؤثر اور جامع پروگرام پیش فرمایا۔اس تحریک کے بنیادی مطالبات میں سے ہر ایک مطالبہ ایسا ہے کہ اگر اسے پوری طرح سمجھ کر اس پر عمل کیا جائے اور اسے اپنا مطمح نظر بنالیا جائے تو ایک عظیم روحانی انقلاب بر پا ہو سکتا ہے۔حضرت صاحب نے ان مطالبات کو نہایت مؤثر رنگ میں مختلف پیرایوں میں جماعت کے سامنے پیش فرمایا۔تا ہم سادہ زندگی کے مطالبہ کی طرف بطور خاص متوجہ کیا اور اس کے متعلق بار ہا تا کیدی ارشادات فرمائے اور امر واقع بھی یہی ہے کہ اگر اس ایک مطالبہ پر ہی کما حقہ عمل درآمد شروع کر دیا جائے تو انسان بخوبی حقوق العباد کی ادائیگی میں سرخرو اور حقوق اللہ کی ادائیگی میں رضاء الہی کے حصول کا انعام حاصل کر سکتا ہے۔تحریک جدید کے مطالبات میں مالی قربانی کا ایک مطالبہ بھی شامل ہے مگر تحریک جدید کی روح کے مطابق اس کے لئے ضروری تھا اور ہے کہ انسان اپنی زندگی کو سادہ بنا کر ، غیر ضروری اخراجات سے مکمل اجتناب کرتے ہوئے بے جا نمود و نمائش اور سامان تعیش کو تیاگ کر جور تم پس انداز کرے وہ خدا تعالیٰ کے راستہ میں خرچ کرے۔گویا سادہ زندگی مالی قربانی اور اس کے نتیجہ میں حاصل ہونے والے تزکیہ نفس کی بنیاد ہے۔اس بات میں کوئی شبہ نہیں ہوسکتا کہ ایک سادہ زندگی گزار نے والا 323