قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 231 of 365

قسمت کے ثمار — Page 231

خدا تعالیٰ نے ایسی قو میں تیار کی ہیں جو عنقریب اس میں شامل ہوں گی۔مامورزمانہ کی دعاؤں سے جلسہ سالانہ کا بظاہر معمولی آغاز ایک ایسے روحانی ادارہ کا رنگ اختیار کر گیا ہے کہ دنیا بھر سے عشق وسلوک کے مسافر اس دور دراز گمنام قصبہ کی طرف کھنچے آنے لگے اور ایک نرم و نازک کو نپل کی طرح شروع ہونے والا جلسہ جلد ہی ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے ایک ایسے تناور درخت کی شکل اختیار کر گیا جس کے ٹھنڈے سایہ تلے لاکھوں لوگوں کو سکون و اطمینان اور راحت و خوشی کا مائدہ روحانی ملنے لگا۔قادیان کی چھوٹی سی بستی اور مرکزی مقدس مقامات حضرت بانی سلسلہ احمدیہ مسیح موعود علی نام کے مقدس وجود سے تعلق کی وجہ سے ایسی پر اثر جذب انگیز کیفیت سے مالا مال ہو گئے کہ موجودہ زمانہ میں اس کی مثال نہیں مل سکتی۔الدار جس کے متعلق إِنِّي أَحَافِظُ كُلَّ مَنْ فِي الدَّارِ “ کے الفاظ میں حفاظت کا خدائی وعدہ موجود ہے۔بہشتی مقبرہ جس کے متعلق خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ بشارت ملی کہ اس میں وہ لوگ آسودہ خواب ہوں گے جو بہشتی ہوں گے۔مسجد مبارک جس کے متعلق یہ خوشخبری موجود ہے کہ اس میں انجام پانے والا ہر کام خدا تعالیٰ کی طرف سے برکتوں سے بھر دیا جاتا ہے۔احمد یہ چوک کی وہ گلیاں جو بظاہر تنگ اور غیر ہموارسی ہیں ، میچ پاک عالیشا کے قدموں کو چھو کر شرح صدر اور بشاشت اور امن پھیلانے کا ذریعہ بن چکی ہیں۔اس ماحول میں ہونے والا جلسہ یقینا دنیا کے کسی بھی جلسہ سے ممتاز اور نمایاں ہے۔احمد یہ چوک کے وہ نظارے کہ جب وہ سارا علاقہ عشاق احمدیت کی سجدہ گاہ بن جاتا تھا۔مسجد اقصیٰ اور مسجد مبارک کی طرح گلی کوچوں اور قریبی مکانوں کی چھتوں اور صحنوں میں ہر طرف خشوع و خضوع سے دعا کرنے والے سجدہ ریز ہوکر اسلام کی سربلندی 231