قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 201 of 365

قسمت کے ثمار — Page 201

کمزوری اور کمی کو ساتھ ساتھ دور کرتے ہوئے جماعت کو ترقی کے رستہ پر چلاتا چلا جاتا ہے۔خلیفہ وقت کی مدد کے لئے ایک طرف ہر جماعت میں امراء اور صدر صاحبان اور دوسری طرف ہماری ذیلی تنظیموں مجلس انصار اللہ مجلس خدام الاحمدیہ، مجلس اطفال الاحمدیہ اسی طرح لجنہ اماءاللہ اور ناصرات الاحمدیہ کی نہایت مفید اور کامیاب تنظیمیں سرگرم عمل ہیں۔ان تنظیموں کے دائرہ کار سے کوئی فرد جماعت بھی باہر نہیں رہتا۔اس طرح جماعت کے افراد روحانی اور مذہبی بہتری اور ترقی کے علاوہ جسمانی اور دنیوی ترقی کے مواقع بھی حاصل کرتے ہیں۔اس بے مثال نظام سے پوری طرح فائدہ اٹھانے کے لئے ضروری ہے کہ جماعت کا ہر فرد اس نظام کی خوبیوں سے واقف ہونے کے علاوہ اس نظام کو چلانے والوں کی مکمل اطاعت کر نے والا ہو۔ہمارے عہدیدار جو بالعموم جماعت کے انتخاب سے ہی اپنے عہدے حاصل کرتے اور خلیفہ وقت کی منظوری سے اس خدمت پر مقررہوتے ہیں وہ جماعت کے کاموں یا اپنے فرائض کو ادا کرنے کے لئے اپنی بہترین صلاحیتوں کو کام میں لاتے اور اپنے ذاتی کاموں کا حرج کر کے اپنے قیمتی اوقات کی قربانی دیتے ہیں۔ان کی اس قربانی اور محنت کا پوری طرح فائدہ اسی صورت میں حا صل ہو سکتا ہے کہ ہم ان کی اس قربانی کی قدر کرتے ہوئے ان کی اطاعت کریں۔اگر کوئی شخص اپنی کم علمی یا جہالت کی وجہ سے ان کی پوری طرح اطاعت نہیں کرتا تو وہ صرف اپنا نقصان ہی نہیں کرتا بلکہ جماعتی ترقی میں روک بنتے ہوئے جماعتی اور قومی نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔اس جگہ یہ کہنا بھی ضروری معلوم ہوتا ہے کہ نظام جماعت کی بہتری اور عمدگی کیلئے جماعت کے عہد یداروں کیلئے لازمی ہے کہ وہ نہایت حکمت و دانائی اور نرمی ومحبت سے افراد جماعت کیلئے ایسا نمونہ قائم کریں کہ وہ انکی اطاعت رضاء ورغبت اور خوشی سے کریں۔ہمارے عہد یدار ہم میں سے ہی ہیں۔ان سے غلطی بھی ہوسکتی ہے اور اس غلطی کی تلافی اور اصلاح کیلئے بھی ہمارے نظام میں مؤثر طریق کار موجود ہے۔اگر کسی عہد یدار کا کوئی فیصلہ یا ہدایت 201