قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 16 of 365

قسمت کے ثمار — Page 16

صف دشمن کو کیا ہم نے بہ حجت پامال سیف کا کام قلم سے ہی دکھایا ہم نے آپ علیہ السلام کے قلمی جہاد کے فتحیاب لوگوں کے پاک نمونہ کی پیروی میں اور آپ کی قوت قدسیہ کے فیضان سے قلمی جہاد کے میدانِ کارزار میں آپ کے مخلصین اور باصفا متبعین کی صف میں اوّل اوّل خلفاء احمدیت نے بیڑا اٹھایا اور قلمی جہاد کے زریں باب لکھے۔پھر ان کے تتبع میں صحابہ کرام نے قلم کا حق ادا کیا۔پھر تابعین نے قلم کے جو ہر دکھائے اور اب عصر حاضر کے تبع تابعین نے حسب توفیق ایزدی قلمی جہاد کے فریضہ کی ادائیگی میں اپنی اپنی خدمات پیش کیں جس کے نتیجہ میں جماعت احمدیہ کے رشحات قلم سے علم ومعرفت کے فیض کا چشمہ ملک ملک اور قوم قوم کی علمی تشنگی کو سیراب اور شاداب کرتا چلا آ رہا ہے۔صریر خامہ کے ہی دور حاضر کے دو نئے فعال اور متحرک معاون و مددگار MTA اور Islam۔org نے جماعت کی قلمی کاوشوں کے آسمانی مائدہ کے شیر میں شمر کو دو چند کر کے ساری دنیا کی علمی پہنچ میں لا کھڑا کیا ہے اور اس علمی فیض کو فیض عام کر دیا۔قسمت کے شمار ایک ایسے ہی قلم کار کی تصنیفی کاوش ہے جو جماعت احمدیہ کے قابل قدر قلمی مجاہدین کے ایک فعال اور متحرک ثمر آور رکن ہیں۔مولا نا عبد الباسط صاحب شاہد سابق مبلغ ممالک مشرقی افریقہ، حلقہ مسجد مبارک اور قادیان دارالامان کی مصروف شخصیت میاں عبد الرحیم صاحب دیانت درویش کے صاحبزادے اور خاندان ہرسیاں کے جد امجد حضرت میاں فضل محمد ہر سیاں رضی اللہ عنہ کے پوتے اور حضرت حکیم اللہ بخش مدرس (ببے هالی) در بان حضرت اماں جان رضی اللہ عنھا کے نواسے اور چشم و چراغ ہیں۔شجرہ نسب کے اعتبار سے ددھیال اور نتھال دونوں کو صحابیت کا شرف حاصل ہونے کی وجہ سے نجیب الطرفین ہیں۔قادیان دارالامان میں حضرت الامان میں حضرت خلیفہ امسح الاول رضی اللہ عنہ کی قیام گاہ اور جہاں آپ