قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 89 of 365

قسمت کے ثمار — Page 89

سے مال آئے گا تو اسے بھی لے لے گا اور جس شخص میں حلال وحرام کا امتیاز نہ رہے وہ ظلم پر آمادہ ہو جاتا ہے اور جس قوم میں ظالم پیدا ہو جا ئیں اس کا شیرازہ کبھی متحد نہیں رہ سکتا۔یہ ایک لازمی اور طبعی بات ہے کہ جب انتہائی طور پر مال کی محبت پیدا ہوگی اور حلال وحرام کی تمیز جاتی رہے گی تو انسان ظلم سے بھی دریغ نہیں کرے گا اور جب قوم میں ایسے لوگ پیدا ہو جائیں جن کو دوسروں کولوٹنے میں مزا آتا ہو تو وہ قوم کبھی پنپ نہیں سکتی۔“ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: تمہارے لئے ممکن نہیں کہ مال سے بھی محبت کرو اور خدا تعالیٰ سے بھی۔صرف ایک سے محبت کر سکتے ہو۔پس خوش قسمت وہ شخص ہے جو خدا سے محبت کرے اور اگر کوئی تم میں سے خدا سے محبت کرکے اس کی راہ میں مال خرچ کرے گا تو میں یقین رکھتا ہوں کہ اس کے مال میں بھی دوسروں کی نسبت زیادہ برکت دی جائے گی۔کیونکہ مال خود بخود نہیں آتا بلکہ خدا کے ارادہ سے آتا ہے۔پس جو شخص خدا کے لئے بعض حصہ مال کا چھوڑتا ہے وہ ضرور اسے پائے گا۔“ ( مجموعہ اشتہارات جلد سوم صفحہ 497) اللہ تعالیٰ ہمیں بخل و اسراف سے بچتے ہوئے جادہ اعتدال پر قائم رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین 89 الفضل انٹرنیشنل 2 جولائی 2004ء)