قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 57 of 365

قسمت کے ثمار — Page 57

مسجد - امن وسکون کا مرکز قرآن مجید میں مساجد کی اہمیت اور مساجد کے آداب کا اصولی اور معین رنگ میں ذکر کیا گیا ہے۔یہاں تک کہ انبیاء سے مساجد کی حرمت اور آداب کی پابندی کا عہد لینے کا بھی ذکر آیا ہے۔اسی طرح فرمایا کہ مساجد کی آبادی یعنی ان کی عزت و حرمت اور آداب کا خیال تو حقیقی مومن ہی رکھتے ہیں۔آنحضرت سی ایم نے بھی مسجد کو مسلمانوں کی اجتماعی زندگی میں مرکزی مقام عطا فرمایا اور مساجد میں عبادت، ذکر الہی کے علاوہ قومی اہمیت کے تمام کام بھی وہاں پر ہی سرانجام دئے اور فرمایا کہ اگر کوئی شخص با قاعدہ مسجد میں آتا ہوتو یہ امر اس کے ایمان کا ثبوت ہے۔مسجد کی اہمیت اور مرکزیت کے پیش نظر اس مرکی اہمیت کا ہمارے گھروں میں ذکر اور چرچا رہنا چاہئے۔مسجد جاتے وقت وضو کرنا، صاف ستھرے کپڑے پہننا، اگر ممکن ہو تو خوشبو کا استعمال کرنا عبادت و مسجد کے احترام کیلئے تو ضروری ہے مگر اس کا ایک اور بہت بڑا فائدہ یہ بھی ہوگا کہ ہمارے اس اہتمام و تیاری کو ہمارے بچے دیکھیں گے تو ان کے دلوں میں بھی مسجد کا احترام غیر محسوس طور پر داخل ہو جائے گا اور اس طرح داخل ہونے والا احساس ہمیشہ بچے کے ساتھ رہے گا۔یہ تو مسجد اور عبادت کے لئے گھر سے نکلتے وقت کی تیاری ہے۔اور جب بچہ مسجد میں جانے کی 57