قسمت کے ثمار — Page 216
غلبہ اسلام کی انسانی کوششوں کا نتیجہ اور قرآنی طریق اصلاح روز نامہ جنگ لندن کی 4 اگست 2005ء کی اشاعت میں مشہور کالم نگار اور دانشور جناب ارشاد احمد حقانی نے اپنے کالم 'حرف تمنا میں کسی مسلمان پروفیسر کے قلم سے عالم اسلام کی موجودہ صورتحال کا جائزہ درج کیا ہے۔وہ لکھتے ہیں: اگر بیرون ملک بسنے والی مسلمان اقلیتوں کی بحالی تہذیب کی سرگرمیوں اور ان میں ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا جائے تو حوصلہ ضرور پیدا ہوتا ہے۔اپنے اور بیگانے ان کوششوں کے اثرات کو واضح طور پر محسوس کرتے ہیں لیکن یہ خوشی اس وقت تک ہے جب تک ان کوششوں کو صرف انہی کے آئینے میں دیکھا جاتا ہے۔مسلمان نفری کا زیادہ ہوجانا اور تہذیبی تشخص کی بحالی پر ڈٹ جانے کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا لیکن جب انہی کوششوں کو فریق ثانی کی کوششوں کے برابر رکھ کر دیکھا جاتا ہے تو خوشی مایوسی اور پریشانی میں بدل جاتی ہے۔اس لئے کہ ایک تو ممالک غیر میں خود ان کے معاشرے جو اپنی فکری بالا دستی کے لئے کوشش کرتے ہیں وہ بھی کسی طرح کم نہیں ہیں۔پھر ان کو وہاں سیاسی حمایت بھی حاصل ہے جبکہ مسلمان اقلیتیں اس سے محروم 216