قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 202 of 365

قسمت کے ثمار — Page 202

کسی کو اچھی نہ لگے تو بھی یہی ضروری ہے کہ وہ اس کی اطاعت کرے۔اسی صورت میں نظامِ جماعت پوری طرح مؤثر اور مفید ہو سکتا ہے۔خدا تعالیٰ ہمیں کمال اطاعت وفرمانبرداری کے ساتھ اس با برکت نظام کی قدر کرنے اور اس کی برکتوں سے فائدہ اٹھانے کی توفیق عطافرمادے۔آمین۔الفضل انٹرنیشنل 3 جون 2005ء) خانه است ویران تو در منکر دگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے علم کلام کا پہلا شاہکار براہین احمدیہ آپ کی معرکۃ الآراء کتاب تھی۔مسلمانوں میں ایک لمبے وقفہ کے بعد اسلامی حق وصداقت کی یہ للکار ایک مسلسل اور خوفناک خشک سالی کے بعد بارش کا پہلا قطرہ تھی یا یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ گھٹا ٹوپ اندھیرے اور ظلمت میں ایک روشنی کی کرن تھی جس سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مقدس ذات کی عظمت اور قرآن مجید کی معجز نمائی ثابت ہوتی تھی۔اس کتاب پر مسلمانوں میں ایک خوشگوار حیرت کا رد عمل ہوا کیونکہ ہندوؤں اور عیسائیوں کی مشترکہ کوششوں کے مقابلہ میں اسلامی دفاع قریباً مفقود اور نہ ہونے کے برابر تھا۔مسلمانوں میں سے ایک اہل حدیث عالم مولوی محمد حسین بٹالوی نے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے غیر معمولی تجر علمی اور کمالات روحانی سے واقف تھے اس کتاب پر بڑا زور دار تبصرہ کیا اور اپنے تبصرہ میں انہوں نے اس کتاب کو بجاطور پر اسلام کی ایسی تائید و نصرت قرار دیا جس کی ساری اسلامی تاریخ میں اور کوئی مثال نہیں ملتی اور اپنی بات کو زیادہ واضح کرنے کے لئے یہ بھی کہا کہ اس تبصرہ میں کسی قسم کا کوئی مبالغہ نہیں ہے اور ہر لحاظ سے یہ خدمت بے مثال ہے۔202