قسمت کے ثمار — Page 14
مضامین کا یہ خوبصورت گلدستہ اپنی خوشبو سے قارئین کے دل ودماغ کو معطر کرے۔آمین۔جناب عبدالباسط صاحب کو اللہ تعالی نے محض اپنے فضل سے ”سوانح فضل عمر کی تین جلدیں تالیف کرنے کا شرف بخشا ہے۔یہ کام حضرت مرزا طاہر احمد صاحب خلیفہ اسیح الرابع نے شروع کیا تھا اور اس کتاب کے پہلے دو حصے آپ نے رقم فرمائے تھے۔بعد میں خلافت کی عظیم ذمہ داریوں نے آپ کو مزید لکھنے کا موقع نہ دیا اور آپ کی ہدایت پر یہ کام جناب عبدالباسط صاحب کے سپرد کر دیا گیا۔اس کتاب نے جماعت کے علمی حلقوں سے خراج تحسین حاصل کیا ہے۔فالحمد للہ۔آخر میں یہ کہہ کر اس مضمون کو ختم کرتا ہوں کہ ے اللہ کرے زور قلم اور زیادہ خاکسار بشیر احمد رفیق سابق امام مسجد لندن