قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 99 of 365

قسمت کے ثمار — Page 99

ملازمت یا اپنے کام پر جاتی ہو تو جلد اٹھنا اور وقت کا خیال رکھنا اور زیادہ ضروری ہو جائے گا۔ان مصروفیات کا یہ مطلب نہیں ہے کہ انسان قیلولہ یا تفریح میں وقت نہ لگائے بلکہ ضروری ہوگا کہ ان کو بھی باقاعدگی اور نظم وضبط سے کیا جائے۔نیند اور تفریح اپنی جگہ ضروری ہے مگر ہمیں یہ ضرور علم ہونا چاہئے کہ ہم نیند یا تفریح کے نام پر اپنا وقت فضول ضائع نہ کریں۔دنیا میں کامیاب زندگی گزارنے والے وہی لوگ ہوئے ہیں جو اپنے وقت کی قدر و قیمت کو سمجھتے ہوئے اسے عمدگی سے استعمال کرتے ہیں۔(الفضل انٹرنیشنل 26 مارچ 2004 ) ساده زندگی حضرت مصلح موعود بنی لیون نے جماعت احمدیہ کی پہلی منظم مخالفت کے طوفان میں احمدیت کی کشتی کو اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت کے ساتھ بڑی کامیابی اور حفاظت سے ساحل مراد تک پہنچانے کے لئے رواں دواں رکھا۔پہلی منتظم مخالفت ایسی خوفناک تھی کہ اس میں سے جماعت کا بچ نکلنا بظا ہر ناممکن تھا۔آل انڈیا کانگریس نے مسلمانوں کی وحدت و تنظیم کو ختم کرنے اور قائد اعظم و مسلم لیگ کو ناکام کرنے کے لئے جو مختلف حربے استعمال کئے ان میں سے ایک یہ بھی تھا کہ بعض مولویوں کو قائد اعظم اور پاکستان کی مخالفت کے لئے خرید لیا گیا۔ہند وسرمایہ اور سیاست اس مقصد کے لئے بے دریغ استعمال ہوا اور اسی سے حوصلہ پاتے ہوئے کہنے والوں نے کہا ”ہم قادیان کی اینٹ سے اینٹ 99