قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 96 of 365

قسمت کے ثمار — Page 96

میں کسی قسم کا رخنہ ڈالنے کی کبھی توفیق نصیب نہ ہو۔اور جیسا کہ تیرے برگزیدہ رسول سانی پیہم نے تیری طرف سے خوشخبری دی تھی کہ : اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ وہ لوگ میری خاطر آپس میں محبت رکھتے ہیں اور میری رضا کے حصول کے لئے ایک دوسرے کے پاس جاتے ہیں اور زیارت و ملاقات کرتے ہیں اور میری خاطر اپنے نفوس کی قربانی کرتے ہیں ان کے لئے میں نے اپنی محبت کو واجب کر دیا ہے۔پس تو ہمارے لئے انفرادی طور پر بھی اور بحیثیت جماعت بھی اپنی محبت کو واجب کر دے اور ہم سے ایسا راضی ہو کہ پھر اسی رضا کی حالت میں ہم تیرے پاس لوٹیں اور تیری رضا کی ابدی جنتوں میں بسیرا کریں۔آمین ثم آمین۔96 96 الفضل انٹرنیشنل 30 جولائی 2004ء)